• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

ماروی میمن عالمی بینک کی مشاورتی کونسل کی رکن مقرر

شائع April 24, 2017

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئر پرسن ماروی میمن کو صنف اور ترقی سے متعلق عالمی بینک کی مشاورتی کونسل کا رکن مقرر کردیا گیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ماروی میمن ان دنوں عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں۔

انہوں نے عالمی بینک کی مشاورتی کونسل کی نشست پر اپنی تعیناتی کو خود کے لیے اور پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیا۔

ماروی میمن نے مشاورتی کونسل کے شرکا کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی اور عالمی بینک کے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اپنے ترقیاتی پروگراموں کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ترتیب کردہ اعداد و شمار استعمال کریں۔

انہوں نے غربت کے خاتمے اور دنیا بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ’اسپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ‘ ماروی میمن کے نام

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن نے عالمی بینک کی جنوب ایشیائی خطے کے لیے نائب صدر اینے ڈکسن سمیت بینک کے دیگر حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

یاد رہے کہ ماروی میمن نے گزشتہ ماہ برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کا ’اسپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ‘ بھی حاصل کیا تھا۔

ایوارڈ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اپنے پارلیمانی ساتھیوں کی جانب سے ایوارڈ کے لیے کئی نامزدگیاں موصول ہوئیں لیکن ماروی میمن کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی اور ججز کا پینل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے آپ کی خدمات سے بے انتہا متاثر ہوا۔‘

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024