• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹوئٹر اکاﺅنٹ کیسے ویری فائیڈ ہوتا ہے؟

شائع April 24, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں نام کے آگے ایک بلیو ٹک پہلے تو صرف معروف شخصیات یا برانڈز کے لیے محدود تھا۔

درحقیقت ایک مصدقہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ ایک زمانے میں اسٹیٹس سمبل بھی بن گیا تھا۔

تاہم گزشتہ سال ٹوئٹر نے سب کو اپنے اکاﺅنٹ کو ویری فائیڈ بنانے کے لیے موقع فراہم کیا۔

اگرچہ اکاﺅنٹ کے آگے بلیو ٹک کا حصول آسان نہیں کیونکہ ٹوئٹر کی جانب سے یہ اعزاز ایسے صارفین کو دیا جاتا ہے جو کہ موسیقی، اداکاری، فیشن، حکومتی، سیاسی، مذہبی، صحافتی، میڈیا، اسپورٹس، بزنس اور دیگر عوامی دلچسپی کے شعبوں سے تعلق رکھتے ہوں۔

تاہم پھر بھی یہ طریقہ کار کافی آسان ہے۔

بس یہ جان لیں کہ آپ نے اس پر کیسے عملدرآمد کرنا ہے۔

اس عمل کے آغاز کے لیے ٹوئٹر سپورٹ پیج support.twitter.com پر لاگ اِن ہوں اور وہاں مائی اکاﺅنٹ پر کلک کریں۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اس کے بعد مینجنگ یور اکاﺅنٹ پر کلک کریں۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اس کے بعد ویری فائیڈ اکاﺅنٹس کے ٹیب پر کلک کریں اور پھر ریکوئسٹ ٹو ویری فائی این اکاﺅنٹ پر جائیں۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اس کے بعد آپ ایک پیج پر پہنچ جائیں گے جہاں سے ویری فائی اکاﺅنٹ کا فارم شروع ہوگا، جس میں آپ کو فون نمبر، ویب سائٹس اور دیگر اندراج کرنا ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

سب سے پہلے تو آپ کو اپنا ٹوئٹر یوزر نیم لکھنا ہوگا، اگر وہ کسی برانڈ یا کمپنی کی نمائندگی کرتا ہو تو آپ کے پاس چیک باکس پر چیک لگانے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اس کے بعد آپ کو خود کو حقیقی انسان ثابت کرنے کے لیے مختلف ویب سائٹس کا اندراج کرنا ہوگا جبکہ 500 الفاظ کے اندر بتانا ہوگا کہ اکاﺅنٹ کو ویری فائی کیوں کرنا چاہتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اس کے بعد آپ سے کہا جائے گا کہ دی گئی معلومات کو دوبارہ چیک کرلیں اور پھر submit پر کلک کریں، جس کے بعد مشکل مرحلہ مکمل ہوجائے گا اور آپ کو ٹوئٹر کے جواب کا انتظار کرنا ہوگا جس میں کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

آپ کو ویری فائیڈ اکاﺅنٹ کا علم تو بلیو ٹک سے ہو ہی جائے گا تاہم ایسا ہونے پر ٹوئٹر ویری فائیڈ اکاﺅنٹ بھی آپ کو فالو کرنے لگتا ہے جبکہ ٹوئٹر سپورٹ ٹیم سے ایک ای میل موصول ہوتی ہے اور اگر درخواست مسترد ہو تو بھی ای میل میں بتایا جاتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024