• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نئی سوزوکی کلٹس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع April 23, 2017
— فوٹو بشکریہ پاک سوزوکی
— فوٹو بشکریہ پاک سوزوکی

پاک سوزوکی نے اپنی نئی کلٹس کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سوزوکی نے سن 2000 میں خیبر نامی گاڑی کی جگہ کلٹس متعارف کرائی تھی جو پاکستان میں کامیاب بھی ثابت ہوئی اور اب اسے سترہ سال بعد پہلی بار ری ڈیزائن کرکے پیش کیا جارہا ہے۔

ایک ہزار سی سی کی یہ نئی گاڑی بین الاقوامی سطح پر سلیریو کے نام سے جانی جاتی ہے تاہم پاکستان میں اسے کلٹس کا نام دیا گیا ہے۔

لاہور میں گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران اس گاڑی کو متعارف کرایا گیا اور اس جے دو ورژن وی ایکس آر اور وی ایکس ایل صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پہلی بار سوزوکی نے اس گاڑی میں ائیربیگز بھی رکھے ہیں جبکہ اے بی ایس بریک سسٹم بھی ہے۔

تقریب کے دوران پاک سوزوکی کے جنرل منیجر مارکیٹنگ اعظم مرزا کا کہنا تھا 'کسی بھی ملک میں گاڑیوں کی تیاری ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور گزشتہ دہائیوں کے دوران پاک سوزوکی نے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے'۔

ان کا کہنا تھا 'اس گاڑی میں ام موبیلائزر، اے بی ایس اور دو ائیربیگز دیئے جارہے ہیں'۔

نئی کلٹس کا باہری ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں مختلف ہے اور کسی حد تک سوئفٹ سے ملتا جلتا ہے۔

اسی طرح پاور ونڈوز، اے یو ایکس اور یو ایس بی سلاٹ کے ساتھ سی ڈی پلیئر، پاور مرر وغیرہ اس کے اندر کے نمایاں فیچرز ہیں۔

اس گاڑی میں 1.0 لیٹر پٹرول ایس او ایچ سی 16 والو انجن دیا گیا ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق یہ گاڑی شہر کے اندر ایک لیٹر پٹرول پر 15 کلو میٹر تک سفر کرسکتی ہے اور ہائی وے پر یہ اوسط 18 کلو میٹر فی لیٹر تک ہوسکتی ہے۔

اس گاڑی کا وی ایکس آر ورژن 12 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ وی ایکس ایل ون کی قیمت 13 لاکھ 91 ہزار روپے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024