• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او برطرف

شائع April 22, 2017

کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) برنڈ ہلڈن برانڈ کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا، ان کی جگہ نیئرحیات قائم مقام سی ای او کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جرمن شہری برنڈ ہلڈن برانڈ کو مختلف الزامات کا سامنا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، قومی ایئرلائن کو نقصان پہینچایا اور ایئرلائن کے طیاروں کو طریقہ کار کی پیروی کیے بغیر کم قیمت میں فروخت کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سمیت دیگر تحقیقاتی ایجنسیاں برنڈ ہلڈن برانڈ کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہیں، اس سے قبل سابق سی ای او کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'سی ای او پی آئی اے کا نام ای سی ایل میں شامل'

برنڈ ہلڈن برانڈ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جمعرات (20 اپریل) کی رات جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن میں اگرچہ پی آئی اے کے ہیومن ریسورس (ایچ آر) ڈپارٹمنٹ کے سربراہ راحیل احمد کا نام درج ہے، تاہم اس پر دستخط راحیل احمد کے ماتحت ظفر علی کے موجود ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کے جاری کردہ آرڈر نمبر 2017/013 میں تحریر ہے کہ قائم مقام سی ای او برنڈ ہلڈن برانڈ کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے بمقابلہ خلیجی ایئرلائنز، 'حکومت کو میدان میں آنا ہوگا'

پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر نیئرحیات نئے احکامات جاری ہونے تک قائم مقام چیف آپریٹنگ آفیسر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کے ایک طیارے کی جرمن میوزیم کو فروخت پر برنڈ ہلڈن برانڈ کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا، جبکہ اس حوالے سے قومی ایئر لائن اور ایف آئی اے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

یہ خبر 22 اپریل کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024