• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

جنوبی افریقہ: ٹریفک حادثے میں اسکول کے 19 بچے ہلاک

شائع April 22, 2017

جنوبی افریقہ میں اسکول بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور سمیت اسکول کے 20 بچے ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا کے شمالی علاقے ویرینا اور برون کھورسٹپرٹ کے درمیان بچوں کو اسکول سےواپس لے جانے والی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں کئی بچے زخمی ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بچوں کی لاشوں کو جلی ہوئی بس سے نکال لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس اور ٹرک کے تصادم کی وجوہات تاحال معلوم نہیں کی جاسکیں۔

پولیس کے ترجمان جیرالڈ سیڈیبل کا کہنا تھا کہ 'منی بس بچوں کو اسکول سے واپس لے جارہی تھی جو ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجےمیں بس کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور بچ گئے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کو ٹریفک حادثات کے حوالے سے ایک محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ روڈ افریقہ کے سب سے بڑے صنعتی اور جدید ترین نیٹ ورک میں شمار ہوتا ہے۔

ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس مرتبہ ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے جہاں گزشتہ سال 156 اموات ہوئی تھیں جس کے مقابلے میں رواں سال یہ تعداد 235 تک جا پہنچی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024