• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایفی ڈرین اسکینڈل : علی گیلانی پر فرد جرم عائد

شائع April 21, 2017

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت 10 افراد پر ایفی ڈرین ڈرگ اسکینڈل میں فرد جرم عائد کر دی۔

ایفی ڈرین اسکینڈل 2 پاکستانی فارماسوٹیکل کمپنیاں برلیکس اور ڈناس کے گرد گھومتا ہے، جو کہ طویل عرصے تک زیر التوا رہا، ان کمپنیوں پر سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرکے ایفی ڈرین کی بھاری مقدار حاصل کرنے کا مبینہ الزام تھا جبکہ ساتھ ہی یہ شبہ بھی تھا کہ کہ یہ کمپنیاں اس ڈرگ سے بنائی جانے والی ادویات کو لوگوں تک منتقل کر رہی تھی جواس کا استعمال کر کے اربوں ڈالر تک کما سکتے تھے، تاہم دونوں کمپنیوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی گیلانی کے علاوہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین، وزارت صحت کے اہلکار عبد الستار اور ڈاکٹر عبدالخلیق بھی اس کیس کے ملزمان میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: 'علی حیدر گیلانی کو ہولی وڈ فلم کی پیشکش'

ملزمان کی جانب سے اپنی بے گناہی کو برقرار رکھنے کے باوجود بھی جج نے باضابطہ طور پر ان ہائی بروفائل شخصیات پر ایفی ڈرین اسکینڈل میں فرد جرم عائد کیا ۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان افتخار محمد چوہدری نے 2012 کے آغاز میں ہی اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ علی موسیٰ گیلانی بھی اس کیس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

اس کیس کی سماعت 10 اپریل بھی ہوئی تھی جس میں جسٹس ارم نیازی نے ملزمان کی عدم حاضری پر طلب کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

اس کیس کی اگلی سماعت 12 مئی کو ہوگی جس میں امید کی جارہی ہے کہ ملزمان کے وکلاء دلائل پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علی حیدر گیلانی کی ملتان آمد

ایفاڈرین کیا ہے؟َ

میتھ ایمفیٹامین ایک نشہ آور مادہ ہے جبکہ ایفاڈرین اس مادہ میں شامل ہونے والے اجزا میں سے ایک ہے۔

آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں موجود ایک بین الاقوامی منشیات کنٹرول بورڈ کے ممبر میٹ نائس کے مطابق اس کا کاروبار کرنے والے کمزور سیکیورٹی کے حامل ممالک کا رخ کرتا ہے، جہاں سے اسے انہیں یہ کیمیکل نہایت آسانی سے حاصل ہوسکے کیونکہ یہاں پر کسی کی توجہ نہیں ہوتی، نہ ہی آج سے پہلے کسی نے اس کیمیکل کی تجارت پر توجہ دی ہے۔

ڈرگ کارٹیل عمومی طور پر ان ممالک کی طرف نظر مرکوز کرتی ہے جہاں پر ایفاڈرین کی ضروریات کے حوالے قوائد و ضوابط کمزور ہوں، سال 2015 میں جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق میتھ ایمفیٹامین ، میتھ ایمفیٹامین ٹیبلیٹ اور کرسٹل میتھ ایمفیٹامین کا بڑھتا ہوا استعمال اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ مشرقی ایشیا میں اس ڈرگ کی سب سے بڑی مارکیٹ موجود ہے۔

ایفاڈرین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ نشہ آور مادہ ہیروین سے بھی زیادہ قیمتی ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024