• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جولیا رابرٹس 5 ویں بار خوبصورت ترین خاتون قرار

شائع April 20, 2017
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

ہولی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس کو پیپلز میگزین نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا ہے۔

جولیا رابرٹس کو پہلی بار 1991 میں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا جب ان کی عمر 23 سال تھی جس کے بعد وہ 2000، 2005 اور 2010 میں بھی دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔

اب اس جریدے نے انہیں 2017 کے لیے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا ہے۔

49 سالہ اداکارہ پیپلز میگزین کی جانب سے ان کے نام کے انتخاب پر کافی حیران ہوئیں اور تفریحاً انہیں یہ اعزاز اچھے دوست جارج کلونی کی وجہ سے ملا ہے۔

انہوں نے کہا ' میں بہت حیران ہوں اور اسے جریدے کی جانب سے عزت افزائی سمجھتی ہوں'۔

ویسے تو دنیا انہیں خوبصورت قرار دیتی ہے مگر ان کا اصرار ہے کہ وہ جوانی کے آغاز میں خود کو 'مضحکہ خیز' سمجھتی تھیں۔

وہ تسلیم کرتی ہیں کہ انہیں معلوم نہیں کہ فلموں نے ان کی زندگی کو کس حد تک بدل دیا ہے۔

ان کے بقول ' لوگ کہتے ہیں جب فلم پریٹی ویمن ریلیز ہوئی اس نے میری زندگی کو بدل دیا اور پھر یہ تو مذاق ہی بن گیا، حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو میں شہر سے باہر تھی'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024