• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ جاننا بہت آسان

شائع April 20, 2017
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

دودھ صحت کے لیے بہت فائدہ مند مشروب ہے مگر اس صورت میں اگر وہ خالص ہو، اس میں ملاوٹ نہ صرف معیار ناقص کرتی ہے بلکہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

دودھ میں پانی کے ساتھ ساتھ ڈیٹرجنٹ، یوریا، سینیتھک ملک اور مختلف کیمیکلز کو ملایا جاسکتا ہے یا ملایا جاتا ہے۔

ان میں سے بیشتر کیمیکلز دودھ میں شامل ہونے کے بعد طویل المعیاد بنیادوں پر صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

اگر دودھ میں ڈیٹرجنٹ ملا ہوا ہو تو وہ فوڈ پوائزننگ اور معدے کی دیگر پچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ دیگر کیمیکلز سے امراض قلب، کینسر اور جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تاہم دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ، اس کو جانچنے کے کئی طریقے موجود ہیں۔

نیچے موجود ویڈیو میں بھارت کے محکمہ خوراک نے دودھ کے خالص ہونے یا نہ ہونے کا آسان طریقہ بتایا ہے۔

اور یہ آپ کو علم ہی ہوگا کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہونے کے باوجود موجودہ دور میں ملاوٹ شدہ دودھ کتنا عام ہوتا جارہا ہے۔

تو اس ویڈیو میں دیا گیا طریقہ جانیں اور اس خطرے سے خود کو محفوظ رکھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024