• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاناما کیس فیصلے سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

شائع April 19, 2017

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا تاہم بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

پی ایس ایکس کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1.56 فیصد اضافے کے بعد 47716 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم نومبر 2016 کے بعد سے کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ایک موقع پر انڈیکس 46048 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کے 14 کروڑ 92 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 11.98 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 26 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار شیئرز خریدے و فروخت کیے گئے اور اس کی مالیت 15.28 ارب روپے رہی۔

مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی جن میں سے 209 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 137 کی قدر میں کمی اور 18 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 2 کروڑ 24 لاکھ 10 ہزار شیئرز کے الیکٹرک کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے 2 کروڑ ، اینگرو پولیمر کے ایک کروڑ 71 لاکھ 30 ہزار، بینک آف پنجاب کے ایک کروڑ 18 لاکھ 90 ہزار اور عائشہ اسٹیل مل کے ایک کروڑ 15 لاکھ 40 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024