• KHI: Fajr 4:49am Sunrise 6:08am
  • LHR: Fajr 4:07am Sunrise 5:32am
  • ISB: Fajr 4:07am Sunrise 5:35am
  • KHI: Fajr 4:49am Sunrise 6:08am
  • LHR: Fajr 4:07am Sunrise 5:32am
  • ISB: Fajr 4:07am Sunrise 5:35am

نیب نے فراڈ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا

شائع April 19, 2017

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سینکڑوں افراد سے 'سرمایہ کاری' کے نام پر دھوکا دہی میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

نیب کے مطابق بگ بورڈ ایڈوائزری سروس نامی کراچی کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو عباس حیدر نقوی اور کمپنی کے چار ڈائریکٹر نے عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ دھوکا دہی کرتے ہوئے کرپٹ کی سرگرمیوں میں ملوث رہے اور کرپشن کیا۔

کمپنی کا مرکزی دفتر کراچی میں قائم ہے اور معصوم لوگوں سے پیسے جمع کرنے کے لیے اس کی شاخیں شمالی علاقہ جات (گلگت بلتستان) کے مختلف قصبوں میں کھولی گئیں۔

دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ڈائریکٹرز لوگوں سے سالانہ بنیادوں پر 18 فی صد سے 36 فی صد اور پانچ سال کے لیے سرمایہ کاری پر 100 فی صد سے 150 فی صد تک منافع دینے کا وعدہ کرتے تھے۔

نیب کو 1019 شکایات موصول ہوئیں جس میں شمالی علاقہ جات کےتمام اضلاع سے 18 کروڑ اور 4 لاکھ روپے جمع کرنے کی شکایت کی گئی تھی۔

نیب کی تفتیش کےدوران انکشاف ہوا کہ چاروں ڈائریکٹرز سید سروش حیدر رضوی، محمد عارف خان، محمد صادق خان اور احمد رحمٰن کو کچھ عرصہ قبل اسی جرم میں کرچی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کمپنی کے مشتبہ مالک عباس حیدر نقوی کو ریمانڈ اور کراچی سے گلگت میں نیب راولپنڈی کے ذیلی دفتر منتقل کرنے کے لیے کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ خبر 19 اپریل 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

khan Apr 19, 2017 07:05pm
گلگت کے لوگ تو ایسے نہیں ہوتے۔۔۔۔۔۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2025
کارٹون : 15 اپریل 2025