• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فٹبال میچ میں اسٹینڈ سے نیچے پھینکا جانے والا فین ہلاک

شائع April 18, 2017
ارجنٹینا کے فٹبال شائق کو اسٹینڈ سے نیچے پھینکے جانے کا منظر— فوٹو: اے پی
ارجنٹینا کے فٹبال شائق کو اسٹینڈ سے نیچے پھینکے جانے کا منظر— فوٹو: اے پی

بیونس آئرس: ارجنٹینا میں ایک ڈربی میچ کے دوران مشتعل ہجوم کی جانب سے اسٹینڈ سے نیچے پھینکا جانے والا شائق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

ہفتے کو ارجنٹینا کے شمالی شہر کورڈوبا میں بلگرانو اور مہمان ٹیم ٹیلیرس کے درمیان میچ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک شخص سے 22 سالہ ایمے نوئیل بلبو کی ہاتھا پائی ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ شخص وہی تھا جس نے 2012 میں ایک ٹریفک ایکسیڈنٹ کے دوران بلبو کے بھائی کو مار دیا تھا۔

دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تو ملزم نے بلبو پر الزام عائد کیا کہ وہ مہمان ٹیم کا فین ہے حالانکہ کے وہ بھی بلگرانو کا حامی تھا۔

اس موقع پر ان کے اطراف میں موجود لوگ آپے سے باہر ہو گئے اور بلبو کو 17 فٹ کی بلندی سے نیچے پھینک دیا جس کے سبب انہیں سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

دو دن ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے اوعر ڈاکٹروں نے انہیں ذہنی طور پر مردہ قرار دے دیا۔

ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ آئندہ ارجنٹینا کے فٹبال اسٹیڈیم میں اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

پولیس کے مطابق واقعے میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فٹبال کے فروغ کیلئے سرگرم ارجنٹینا کے ایک گروپ کے مطابق 2013 سے اب تک فٹبال کے متعلقہ واقعات میں ارجنٹینا میں اب تک 40 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور پرتشدد واقعات سے بچنے کیلئے لیگ میچوں کے دوران مہمان ٹیم کے شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024