• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

غیریقینی سیاسی صورتحال کا اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر

شائع April 17, 2017

ملک کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کار خوف کا شکار ہیں اور اس کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 452 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47057.41 پر بند ہوا۔

عارف حبیب کارپوریشن سے وابستہ تجزیہ کار احسن محنتی نے بتایا کہ 'بجٹ سے قبل اور پانامہ گیٹ کیس کے فیصلے کے حوالے سے سرمایہ کاروں میں خوف پایا جاتا ہے جو کہ مندی کی وجہ ہے'۔

100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کے 6 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار شیئرز خریدے و فروخت کیے گئے جن کی مالیت 6.13 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر361 کمپنیوں کے 15 کروڑ 41 لاکھ 60 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 8.18 ارب روپے رہی۔

361 کمپنیوں میں سے 68 کی قدر میں اضافہ، 279 کی قدر میں کمی اور 14 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ ایک کروڑ 62 لاکھ 60 ہزار شیئرز ٹی آر جی پاکستان کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے 69 لاکھ 30 ہزار، اینگرو پولیمر کے 68 لاکھ 90 ہزار، کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 62 لاکھ 10 ہزار اور بینک آف پنجاب کے 61 لاکھ 30 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔


کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024