• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شادی کیلئے جانے والے دولہا دلہن پرواز سے بے دخل

شائع April 17, 2017 اپ ڈیٹ April 19, 2017
تصویر بشکریہ فیس بک—۔
تصویر بشکریہ فیس بک—۔

ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس سے وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا میں اپنی شادی کے لیے پرواز میں سوار ہونے والے دولہا اور دلہن کو جہاز سے اتار دیا گیا۔

مائیکل ہوہل اور ایمبر میکسویل نامی جوڑا ہیوسٹن کے ایئر پورٹ سے نجی ایئرلائن یونائیٹڈ کی پرواز 1737 میں کوسٹا ریکا کے شہر لبیریا جانے کے لیے سوار ہوا۔

جوڑا اپنے دوستوں اور ساتھیوں سمیت شادی کے لیے کوسٹا ریکا جا رہا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں بتایا کہ جوڑے نے اکانومی کلاس کے لیے بکنگ کروائی، مگر جیسے ہی وہ پرواز پر پہنچے تو انہوں نے اپنی سیٹ پر کسی اور مسافر کو سویا ہوا پایا۔

تصویر بشکریہ فیس بک
تصویر بشکریہ فیس بک

جوڑے کے مطابق انہوں نے مسافر کی نیند خراب کرنا گوارا نہ سمجھی، البتہ وہ اپنی اکانومی سیٹ کے بجائے فرسٹ کلاس کی سیٹوں پر بیٹھ گئے۔

جوڑے نے بتایا کہ جیسے ہی وہ اپنی سیٹوں کے بجائے دوسری جگہ بیٹھے تو فلائیٹ اٹینڈنٹ نے ٹکٹیں چیک کرنا شروع کیں، انہوں نے اٹینڈنٹ کو اپنی سیٹوں کے بجائے دوسری سیٹوں پر بیٹھنے کا سبب بھی بتایا مگر جہاز عملے نے ان کی ایک نہ مانی۔

شادی کے لیے جانے والے جوڑے کو اکانومی کلاس کی ٹکٹیں ہونے اور فرسٹ کلاس میں بیٹھنے کی بناء پر پرواز سے اتار دیا گیا۔

تصویر بشکریہ فیس بک
تصویر بشکریہ فیس بک

دوسری جانب یونائیٹڈ ایئرلائین نے اپنے بیان میں کہا کہ جوڑے نے اپنی کلاس کے بجائے اعلیٰ کلاس میں بیٹھنے کی کوشش کی، جب کہ جہاز عملے کی ہدایات پر عمل بھی نہیں کیا، جس وجہ سے انہیں پرواز سے اتار دیا گیا۔

خیال رہے کہ جوڑے کی شادی 20 اپریل کو ہونی ہے، مگر وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شادی سے کچھ دن قبل جا رہے تھے۔

پرواز سے اتارے جانے کے بعد جوڑا اگلے روز دوسری پرواز کے ذریعے کوسٹا ریکا روانہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024