• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوئٹہ میں دستی بم حملہ، ایک بچہ جاں بحق

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں ایک گھر کے سامنے کچھ بچے کھیل رہے تھے کہ ایک نامعلوم سائیکل سوار شخص نے وہاں دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بچوں کے قریب جاتے ہی دستی بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔

زخمی بچوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: دستی بم حملہ، گیارہ زخمی

واقعے کے بعد ریسکیو اہلکار اور پولیس جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں متعدد کالعدم گروپ اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں عام شہریوں اور فورسز کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں لیویز، ایف سی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سریاب تھانے پر دستی بم حملہ، آٹھ افراد زخمی

صوبے کی انتظامیہ نے ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشنز اور کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ صوبائی انتظامیہ نے متعدد مرتبہ اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی 'را' ملوث ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024