• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عدنان صدیقی کی بانسری پرفارمنس

شائع April 17, 2017

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ بلال خان کافی اچھے موسیقار ہیں، لیکن یہ کسے معلوم تھا کہ پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی بھی موسیقی میں کسی سے کم نہیں۔

پاکستانی گلوکار بلال خان اور اداکار عدنان صدیقی ایک ساتھ ڈرامے ’سمی‘ ڈرامے میں کام کررہے ہیں۔

بلال خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے ڈرامے ’سمی‘ کے سیٹ پر عدنان صدیقی کے ساتھ موجود ہیں۔

Jamming in Rahim Yar Khan on the sets of #Sammi with Adnan Siddiqui (aka Rashid) #bilalkhan #adnansiddiqui

A post shared by Bilal Khan (@bilalkhanmusic) on

اس ویڈیو میں بلال خان گٹار بجاتے جبکہ عدنان صدیقی بانسری بجاتے نظر آئے۔

یہ دونوں گلوکار راحت فتح علی خان کے مقبول گانے ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ پر پرفارم کررہے تھے، جسے شائقین نے بےحد پسند کیا۔

خیال رہے کہ ’سمی‘ میں بلال خان پہلی مرتبہ اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں جبکہ عدنان صدیقی اس ڈرامے میں ایک قاتل کا منفی کردار ادا کررہے ہیں۔

’سمی‘ کی مرکزی اداکارہ ماورا حسین ہیں، اس ڈرامے کا موضوع ایک لڑکی کو 'ونی' کیے جانے کی کہانی پر مبنی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

watchonlinemovie.com.pk Apr 17, 2017 04:53pm
Kia baat hai adnan sahab ki

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024