• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

10 کروڑ کا غبن، اسٹیٹ لائف کے 23 ملازمین گرفتار

شائع April 16, 2017

قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے (گریڈ 18 اور سنیئر) 23 ملازمین کو 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کے غبن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

نیب لاہور کے مطابق ملزمان انشورنس کی بوگس پالیسیوں پر پیسہ بنانے میں ملوث تھے جس کے باعث خزانے کو 10 کروڑ 60 کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات تیار کیے اور 436 چیکوں کے ذریعے 113 بینک اکاونٹس سے مذکورہ رقم نکال لی تھی’۔

ترجمان نیب لاہور کا کہنا ہے کہ بیورو نے اسٹیٹ لائف انشورنس کے لاہور میں زونل آفس کی شکایت پر تحقیقات شروع کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘انکوائری کے دوران ملزمان کو مکمل مواقع دیے گئے تھے اور ان کے خلاف ثبوت پیش کیے گئے جبکہ جن افراد نے اپنے دستخط سے انکار کیا ان کے فورنزک ٹیسٹ اور جائزہ لینے کا انتظام کیا گیا’۔

ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے انھیں پیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


یہ خبر 16 اپریل 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024