• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

جہلم: فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

شائع April 14, 2017
جہلم میں حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ—۔ڈان نیوز
جہلم میں حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ—۔ڈان نیوز

جہلم: صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ درخت سے ٹکرا کر گرگیا، حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) جہلم کے ترجمان چوہدری الفت کے مطابق کالو وال میں پاک فوج کا چھوٹا مشاق تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک فنی خرابی کے باعث طیارہ درخت سے ٹکرا کر گرگیا۔

ڈی پی او جہلم کے مطابق طیارے میں سوار دونوں پائلٹ کرنل فضل الرحمٰن اور کیپٹن عفان محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں: پشاور: پاک فوج کے مشاق طیارے کی کریش لینڈنگ

رواں ماہ کے آغاز میں بھی پاک فوج کے مشاق طیارے نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں کریش لینڈنگ کی تھی، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

عسکری ذرائع کے مطابق مشاق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک فنی خرابی کے باعث متنی کے علاقہ سرہ خاورہ میں کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

کریش لینڈنگ کے نتیجے میں طیارے کو معمولی نقصان پہنچا تھا، تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024