• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پرینیتی نے کیا اجے دیوگن کو شرمندہ

شائع April 15, 2017

بولی وڈ اسٹار اجے دیوگن اداکاری جیسی بھی کرلیں، لیکن ڈانس کے معاملے میں وہ کافی کمزور مانے جاتے ہیں جبکہ اس کا بہت بڑا ثبوت اجے دیوگن کی پرانی فلموں میں ان کا رقص ہے۔

جنہیں اب وہ خود دیکھ کر بھی کافی شرمندہ ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پرینیتی چوپڑا کے گانے سے'گول مال' ٹیم سونے پر مجبور

بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اجے دیوگن کے ساتھ بیٹھ کر ان کی پرانی فلم 'یہ راستے ہیں پیار کے' دیکھ رہی ہیں۔

Hahahah @golmaalmovie team is watch Yeh Raaste Hain Pyaar Ke. @ajaydevgn is feeling shy I think!!! 😜😜😜😍😍😍

A post shared by Parineeti Chopra (@parineetichopra) on

اس ویڈیو میں اجے دیوگن رقص کرتے نظر آئے، جس پر پرینیتی نے کہا 'اجے دیوگن خوش نہیں کہ ہم ان کی فلم دیکھ رہے ہیں'۔

اجے دیوگن کو دیکھ کر صاف اندازہ ہورہا ہے کہ وہ کافی شرمندہ ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرینیتی 'گول مال 4' کا حصہ

خیال رہے کہ 29 سالہ پرینیتی چوپڑا ایک سال کا وقفہ لینے کے بعد اب 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جن میں سے ایک فلم 'میری پیاری ہندو' جبکہ دوسری مزاحیہ فلم 'گول مال-4' ہے۔

فلم 'گول مال 4' کی کاسٹ میں اجے دیوگن، پرینیتی چوپڑا، ارشد وارثی، جونی لیور، کنال کھیمو، تبو اور تشار کپور وغیرہ موجود ہیں۔

روہت شیٹی کی ہدایات میں بننے والی فلم 'گول مال 4' کی ریلیز تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024