• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'سوٹ سوٹ': صبا قمر اور عرفان خان کے اسٹائل

شائع April 14, 2017
صبا قمر نے  'ہندی میڈیم' میں عرفان خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
صبا قمر نے 'ہندی میڈیم' میں عرفان خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی ڈیبیو بولی وڈ فلم 'ہندی میڈیم' کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا، جس میں وہ اور عرفان خان ہر مہنگے برانڈ کو پہنے نظر آئے۔

'سوٹ سوٹ' نامی اس گانے میں صبا قمر اور عرفان خان نے خود کو اسٹائل دکھانے کے ساتھ ساتھ دیسی روپ بھی اپنایا۔

مزید پڑھیں: صبا قمر 'ہندی میڈیم' کی کامیابی کیلئے پُرامید

اس گانے میں یہ دونوں اداکار شینل، ڈیور، بربری، پراڈا جیسے کئی نامور برانڈز کے ملبوسات پہنے اور بیگز تھامے ہوئے تھے۔

اس گانے میں دکھایا گیا کہ صبا قمر اور عرفان خان اپنی بیٹی کو اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کی خاطر ہر قسم کی زندگی گزارتے ہیں۔

اس گانے کو پنجابی گلوکار گورو رندھاوا نے گایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہندی میڈیم' : والدین، اچھے اسکولز اور انگریزی کی کہانی

خیال رہے کہ حال ہی میں فلم کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا تھا جس میں صبا قمر کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

فلم 'ہندی میڈیم' صبا قمر کی پہلی بولی وڈ فلم ہے جس میں عرفان خان نے ان کے شوہر کا کردار ادا کیا۔

فلم رواں سال 12 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024