• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پی آئی اے ایئرہوسٹس سے 'بدتمیزی' پر مسافر برمنگھم میں گرفتار

شائع April 12, 2017

اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں ایئرہوسٹس کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے پر ایک مسافر کو برمنگھم پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 791 میں پاکستانی نژاد برطانوی مسافروں پر مشتمل 5 افراد کا ایک گروپ ایک ساتھ سفر کر رہا تھا، جن میں سے 2، 3 افراد نے جہاز کے ٹوائلٹ میں جاکر سگریٹ نوشی کی۔

مزید پڑھیں: لندن میں پی آئی اے کی 2 پروازوں کی 'اچانک' تلاشی

ذرائع کے مطابق جب ایئرہوسٹس نے انھیں منع کیا تو انھوں نے بدتمیزی شروع کردی، جس پر ایئرہوسٹس نے پائلٹ کو شکایت کی اور لینڈنگ کے بعد مذکورہ گروپ میں شامل ایک مسافر کو گرفتار کرلیا گیا، جو ایئرہوسٹس سے بدتمیزی میں ملوث تھا۔

جب اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن کمیٹی اس معاملے کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس شاپنگ مال میں پی آئی اے ایئرہوسٹس کی 'چوری'

اس سے قبل دسمبر 2014 میں بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ایئرہوسٹس سے مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے پر ایئرلائن انتظامیہ نے 5 مسافروں کو گرفتار کروا دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024