• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی میری ٹائم سیکیورٹی کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ

شائع April 11, 2017

بھارتی سمندری حدود کے قریب پاکستانی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کی کشتی ڈوب گئی۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کمانڈر واجد نواز نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کشتی الٹنے کی تصدیق کی۔

تاہم انہوں نے کشتی کے تصادم کی دوٹوک الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ کشتی خراب موسم‘ کے باعث ڈوبی۔

کمانڈر واجد نواز نے کشتی آئی ایم بی ایل کے قریب لیکن پاکستانی پانیوں میں ڈوبنے کی بھی نشاندہی کی۔

دوسری جانب بھارتی نیوز ایجنسیوں کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میری ٹائم بارڈر لائن (آئی ایم بی ایل) کے قریب کشتی الٹنے سے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے 4 اہلکار مبینہ طور پر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق پی ایم ایس اے کی کشتی انٹرنیشنل میری ٹائم بارڈر کے قریب بھارتی ماہی گیروں کا پیچھا کر رہی تھی، تاہم اسی دوران بوٹ ماہی گیروں کی ایک کشتی سے تصادم کے بعد الٹ گئی، جس کے نتیجے میں عملے کے 4 افراد ہلاک ہوئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Apr 11, 2017 09:11pm
کیا ان کو تیرنا نہیں آتا تھا اور ان کو بچایاکیوں نہیں کیا گیا؟ خیرخواہ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024