• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پولارڈ نے منجریکر کی درگت بنا دی

شائع April 10, 2017
ممبئی انڈینز کے کیرون پولارڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں 17 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
ممبئی انڈینز کے کیرون پولارڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں 17 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں جہاں نت نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے تو ساتھ ساتھ ہر گزرتے دن کے ساتھ دلچسپ و عجیب و غریب واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ اتوار کو ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی کے سابق بلے ابز اور مشہور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے ویسٹ انڈین بلے باز کی پانچویں نمبر پر بحیثیت بلے باز قابلیت پر سوال اٹھایا۔

کولکتہ کے خلاف میچ میں پولارڈ ایک مشکل مرحلے پر 17 گیندوں پر اتنے سے رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور ممبئی کی ٹیم 119 رنز پر پانچ کھلاڑیوں سے محروم ہو گئی تھی۔

جب پولارڈ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کمنٹری پر موجود سنجے منجریکر نے ویسٹ انڈین بلے باز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پولارڈ کے پاس اننگز میں جلد آ کر کھیلنے کا کر کھیلنے کا دماغ نہیں۔

اس بیان پر برہم پولارڈ نے ٹوئٹر پر ہندوستان کے سابق بلے باز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے منہ سے کچھ مثبت الفاظ ادا ہو سکتے ہیں۔ صرف اس لیے کہ آپ کو بولنے کے پیسے دیے جاتے ہیں، آپ نے اپنا زبانی ڈائریا جاری رکھا ہوا ہے۔

اس موقع پر ’دماغ سے عاری‘ قرار دینے پر پولارڈ نے الٹا منجریکر سے سوال کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں اتنا بڑا کھلاڑی کیسے بنا اور پھر سابق کرکٹر کو مشورہ دیا کہ سوچ سمجھ کر بولا کریں کیونکہ جو کچھ ہمارے منہ سے ادا ہو جائے ہم اسے واپس نہیں لے سکتے۔

آخر میں انہوں نے ہندوستانی کمنٹیٹر کو اپنی ٹیم کی جیت پر آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم مشترکہ کوششوں سے جیتی ہے اور نوجوانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024