• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پاکستانی برقی گاڑیاں، جو سوزوکی مہران سے سستی

شائع April 10, 2017
— فوٹو بشکریہ پرو پاکستانی
— فوٹو بشکریہ پرو پاکستانی

سپر پاور ان برانڈرز میں سے ایک ہے جنھوں نے سب سے پہلے الیکٹرک یا برقی موٹرسائیکلیں پاکستان میں متعارف کرائیں اور اب وہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو پیش کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موٹرسائیکل برانڈ کے حوالے سے معروف کمپنی سپر پاور نے اپنی دو الیکٹرک گاڑیاں گزشتہ دنوں کراچی ایکسپو سینٹر میں ایک نمائش کے دوران پیش کیں۔

این جے آٹو انڈسٹریز کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو توقع ہے کہ آئندہ تین ماہ کے دوران ان الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا ' اس کی ٹارگٹ مارکیٹ مخصوص نہیں، ہر عمر کے افراد اس گاڑی کو چلا سکتے ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ ای گاڑیوں کی مارکیٹ آئندہ برسوں میں تیزی سے پھیلے گی اور اسی لیے ہم نے اس شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا'۔

ان گاڑیوں کے دو ورژن متعارف کرائے گئے ہیں، ایک دو دروازوں جبکہ دوسرا چار دروازوں والا ہے۔

فوٹو بشکریہ پرو پاکستانی
فوٹو بشکریہ پرو پاکستانی

پہلے کی قیمت چھ لاکھ اور دوسرے کی ساڑھے چھ لاکھ ہے اور یہ آئندہ تین ماہ میں پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ گاڑیاں زیادہ سے زیادہ 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گی جبکہ 7 گھنٹے چارج کرنے پر یہ 120 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہیں۔

ان گاڑیوں میں بارہ وولٹ کی ایک بیٹری ہے جسے کسی یو پی ایس کی طرح گھروں میں چارج کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق پاکستانی گھرانوں کی حالت اور انفراسٹرکچر کی کمی کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری تھا، اس سے لوگوں کو کسی باہری اسٹیشن یا ڈوک پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

تبصرے (7) بند ہیں

raif Apr 10, 2017 06:14pm
6 Laakh bahut zyada hean. es E-Car ki maximum price 3 laakh honi chahye thi.. 6 Laakh me Aram se Indus Crolla, Suzuki Mehran 2013, 3 se 4 Lakh me Toyota 88 aur bahut garia mil sakti hean..
Pervaiz Apr 10, 2017 07:08pm
Bohut castly hai maximum 3 lakh hona chahye ta k her koi purchase ker sake
Muhammad Asif Apr 10, 2017 07:20pm
AGR charge Rasty Me finish ho jay to petrol ya gas ka option hai?
USman Apr 10, 2017 08:09pm
with 6 lakh price, its already A Floop
فیضان علی حیدر Apr 11, 2017 06:32am
جس ملک میں دو چار اے سی چلنے پر بارہ بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو, وہاں برقی گاڑیوں کی ہی کمی تھی .
M.Taimoor Apr 11, 2017 12:31pm
6 Lakh buhat ziada hain ziada se ziada 250000 hone chahie
Aftab Apr 12, 2017 09:20am
They are overcharging. The same are available in foreign markets on much meager cost. Design is not looking good either.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024