• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جارج کلونی اور اہلیہ کا پڑوسیوں کو شاندار تحفہ

شائع April 10, 2017
جارج کلونی اور امل کلونی  — فوٹو/ فائل
جارج کلونی اور امل کلونی — فوٹو/ فائل

ہولی وڈ کے کامیاب اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کی جوڑی کو ویسے ہی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خوب سراہا جاتا ہے اور اب اپنے شاندار عمل کے باعث انھوں نے مداحوں کے دلوں میں بھی گھر کرلیا۔

ان دونوں نے 2015 میں اپنے گاؤں بارکشائر میں واقع اپنے گھر کی تزئین و آرائش کا آغاز کیا تھا جو 2017 تک جاری رہی، تاہم بعدازاں دونوں کو اس بات کا اندازہ ہوا کہ اس تزئین و آرائش کے دوران شور کے باعث ان کے پڑوسیوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جارج اور امل کلونی نے مل کر اپنے پڑوسیوں کو یونان کے ایک جزیرے کورفو میں چھٹیاں گزارنے کا تحفہ دیا اور اس پر 45,000 پاؤنڈز کا خرچہ آیا۔

خیال رہے کہ جارج کلونی کا شمار ہولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے، ان کی شادی امل کلونی سے 2014 میں ہوئی، جو ان کی دوسری بیوی ہیں۔

ان کے گھر دو جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024