• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ناصر جمشید کی اہلیہ شوہر کے دفاع کیلئے میدان میں

شائع April 9, 2017

پاکستان سپر لیگ کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر جمشید کی اہلیہ اپنے شوہر کی حمایت میں ایک مرتبہ پھر میدان میں آتے ہوئے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے کہ ناصر جمشید تفتیشی اداروں سے چھپتے پھر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید بھی اہم کردار ہیں اور فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر انہیں برطانوی تحقیقاتی ادارے نے انہیں یوسف نامی بکی کے ساتھ گرفتار کر کے تفتیش کی تھی اور ضمانت پر رہا کیے جانے کے باوجود ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر انہیں معطل کر دیا تھا جبکہ گزشتہ دنوں پی سی بی کی جانب سے تشکیل دیے گئے ٹریبونل کے رکن اور بورڈ کے سابق سربراہ توقیر ضیا نے کہا تھا کہ ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی ملزم ہیں اور تفتیش کے سلسلے میں تعاون نہیں کر رہے۔

تاہم ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر سمرہ نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں کہ ان کے شوہر پی سی بی سے چھپتے پھر رہے ہیں اور ناصر جمشید نے نہ تو اپنا موبائل فون نمبر بدلا ہے اور نہ ہی مکان تبدیل کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے طنزیہ کہا کہ اپنے شوہر جیسی شکل والے جس شخص کو میں روز اپنے گھر میں دیکھتی ہوں، مجھے حیرت ہے کہ وہ کون ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024