• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

’ایم کیو ایم پاکستان،پی ایس پی الطاف حسین کے نقش قدم پر‘

شائع April 9, 2017
مراد علی شاہ — فوٹو: بشکریہ حنیف سموں
مراد علی شاہ — فوٹو: بشکریہ حنیف سموں

جامشورو: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اپنے بانی الطاف حسین کو شدت سے یاد کر رہے ہیں اور انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

سندھ کے ضلع جامشورو کے بھان سعید آباد ٹاؤن کے قریب اپنے آبائی گاؤں واہر شریف میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ’ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی اپنے بانی الطاف حسین کو شدت سے یاد کر رہے ہیں، تاہم کسی کو بھی کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’دونوں پارٹیاں اپنے سربراہ الطاف حسین کے نقش قدم پر چل رہی ہیں، دونوں جماعتوں کے رہنما اپنے سربراہ کا نام لینے میں شرم محسوس کرتے ہیں لیکن ان کا انداز سیاست انہی کے طرز والا ہے، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کا وائٹ پیپر تعصب کے علاوہ کچھ نہیں۔‘

آئی جی سندھ کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ ’میڈیا اے ڈی خواجہ کی جگہ نئے اور ان سے بہتر پولیس چیف کو لانے کے سندھ حکومت کے فیصلے پر بلاوجہ واویلا کر رہا ہے، یہ صوبائی حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ جس کو چاہے عہدے سے ہٹائے یا تقرری کرے چاہے وہ آئی جی ہو یا چیف سیکریٹری، تاہم ہم عدالتی فیصلے کا احترام جاری رکھیں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیہون میں صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات کے لیے متعلقہ اداروں کو فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ وہ خود بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024