• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یوٹیوب پر ویڈیوز سے پیسے کمانے کا طریقہ تبدیل

شائع April 9, 2017 اپ ڈیٹ April 10, 2017

سان فرانسسکو: دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے ویڈیوز کے ذریعے عام لوگوں کے پیسے کمانے کا طریقہ تبدیل کرتے ہوئے اسے قدرے محنت طلب کردیا۔

اب یوٹیوب پر پیسے کمانے کے خواہش مند افراد کو اپنی ویڈیوز کے پیسے اُس وقت ملنا شروع ہوں گے، جب ان کے یوٹیوب چینل کو کم سے کم 10 ہزار افراد دیکھ لیں گے۔

اس سے قبل یہ قید نہیں تھی، بلکہ صرف ویڈیو پر چلنے والے اشتہار کی کمائی کا ایک مخصوص حصہ ویڈیو اَپ لوڈ کرنے والے کو فراہم کیا جاتا تھا۔

پہلے ویڈیو اَپ لوڈ کرنے والے کو ہر 100 ڈالر پر مخصوص حصہ دیا جاتا تھا، لیکن اب یوٹیوب نے اسے قدرے مشکل بناتے ہوئے چینل کو کم سے کم 10 ہزار افراد کے دیکھنے کی شرط لگادی۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے یوٹیوب سے پیسے کمانا ممکن

اب کسی بھی یوٹیوب چینل کو 10 ہزار افراد کے دیکھنے کے بعد اَپ لوڈ کرنے والے کو اس کا مخصوص حصہ فراہم کیا جائے گا۔

یوٹیوب نے اس پروگرام میں تبدیلیاں کرتے ہوئے بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ یہ قدم دوسروں کی ویڈیوز چوری کرکے اَپ لوڈ کرنے جیسے عوامل کے بعد اٹھایا گیا۔

کمپنی نے وضاحت کی کہ یوٹیوب اور پارٹنرز کے درمیان باقی تمام معاملات پہلے کی طرح ہوں گے، مگر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کو رقم کی ادائیگی تب ہی کی جائے گی جب اس چینل کو 10 ہزار افراد دیکھ لیں گے۔

خیال رہے کہ یوٹیوب نے یہ پروگرام 2007 میں متعارف کرایا تھا جبکہ پاکستان میں یہ پروگرام 2016 میں شروع کیا گیا۔

اس پروگرام کے تحت صارف کو ایڈ سینس ہوسٹڈ اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے، جو صارف کے یوٹیوب چینل سے منسلک ہوتا ہے۔

یوٹیوب پر اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے اور یہ کام کیسے کرتا ہے، اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے نیچے دیا گیا مضمون پڑھیں۔

یوٹیوب: بے تحاشہ آمدنی کا آسان ذریعہ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024