• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

'میں پنجاب نہیں جاؤں گی'

شائع April 8, 2017

پاکستانی فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جسے دیکھ کر فلم کی کہانی کافی پریشان کن نظرآرہی ہے۔

اس رومانوی فلم میں مہوش حیات خان، ہمایوں سعید اور عروہ حسین مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ایک منٹ دورانیے کے اس ٹیزر میں پنجاب کی خوبصورتی کو پیش کیا گیا، جسے دیکھ کر بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر کی فلمیں یاد آجائیں گی۔

فلم کے تینوں مرکزی اداکاروں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہمایوں سعید اور مہوش حیات ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، تاہم عروہ حسین کا کردار واضع نہیں کیا گیا۔

فلم کے پہلے ٹیزر میں شاندار میوزیک پیش کیا گیا، جس میں صرف دو جملے موجود ہیں، جب مہوش حیات نے ہمایوں سعید سے کہا کہ 'میں پنجاب نہیں جاؤں گی'، جس پر ہمایوں کا کہنا تھا 'میں مر گیا تو پھر تو آنا پڑے گا نہ تمہیں'۔

فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024