• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل نیپال میں ’لاپتہ‘

شائع April 8, 2017

اسلام آباد: پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب ظاہر نیپال میں لاپتہ ہوگئے۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) محمد حبیب ظاہر کی نیپال میں گمشدگی کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی تھیں تاہم اب دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) محمد حبیب ظاہر نیپال میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرنل حبیب 6 اپریل سے نیپال کے ضلع روپان دیہی میں واقع بدھ مت کے پیروکاروں کے مقدس ترین مقام لمبینی سے لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں اغوا ہونیوالا پاکستانی انجینیئر وطن پہنچ گیا

نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے کرنل حبیب کی گمشدگی کا معاملہ نیپالی حکومت کے ساتھ اٹھا یا ہے اور اس سلسلے میں نیپال میں پاکستانی سفارتخانہ نیپالی حکومت سے رابطے میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ لاپتہ ہونے والے کرنل حبیب کے اہل خانہ سے بھی رابطے میں ہے اور حبیب ظاہر کی گمشدگی کی اطلاع ان کے اہل خانہ نے ہی دی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کشتی 'سلامہ-ون' صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال

خیال رہے کہ مارچ کے مہینے میں جنوبی سوڈان میں ایک آئل کمپنی میں کام کرنے والے پاکستانی انجینیئر کو بھی باغیوں نے اغواء کرلیا تھا تاہم بعد ازاں جنوبی سوڈان اور چین کی کوششوں سے ایاز جمالی کو بازیاب کرایا گیا تھا۔

5 اپریل کو یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ صومالی قزاقوں نے پاکستانی کشتی ’سلامہ 1 ‘ کو اغواء کرلیا ہے۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024