• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

نوشہرہ: بزرگ شہری پر تشدد کرنے والا ٹریفک وارڈن ملازمت سے فارغ

شائع April 8, 2017

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں ایک بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے ٹریفک پولیس وارڈن کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

ٹریفک وارڈن کی معطلی کا نوٹیفکیشن—۔فوٹو/ بشکریہ حسن فرحان
ٹریفک وارڈن کی معطلی کا نوٹیفکیشن—۔فوٹو/ بشکریہ حسن فرحان

ٹریفک وارڈن وسیم سجاد نے نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کی جاری صد سالہ تقریبات کے موقع پر اجتماع گاہ کے باہر ایک بزرگ شہری کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم وہ نہیں رکے جس کے بعد ٹریفک وارڈن نے بزرگ شہری کو لات ماری، جس سے وہ نیچے گرگئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے نوٹس لے کر ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) واحد محمود کو 24 گھنٹے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد آئی جی کو پیش کردی گی جس میں ٹریفک وارڈن کو قصوروار ٹھہر ایا گیا گیا۔

آئی جی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈی پی او نوشہرہ کو ٹریفک وارڈن وسیم سجاد کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: کراچی: شہری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں میں ہاتھاپائی

جس پر ڈی پی او نوشہرہ نے ٹریفک پولیس وارڈن وسیم سجاد کی ملازمت سے برطرفی کے حکم نامے پر دستخط کرکے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور عوام کے ساتھ ناروا سلوک کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Amir Apr 08, 2017 03:37pm
besharm, bezameer.
ماجد اللہ خان Apr 08, 2017 04:45pm
اس کو تو زندگی سے بھی فارغ کرنا چاہئے

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024