• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لاہور میں سینئر ڈاکٹر کا قتل

شائع April 7, 2017

لاہور کے علاقے لالازار میں جانوروں کے ڈاکٹر 68 سالہ اشفاق احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اشفاق اپنے بھتیجے کو لے کر جارہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل شخص نے انہیں روک کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر اشفاق موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حملے میں ڈاکٹر اشفاق کے بھتیجے شاہزیب کو کوئی چوٹ نہیں آئی، جبکہ حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

ڈاکٹر اشفاق احمد لاہور یونیورسٹی آف ویٹرنٹی اینڈ اینیمل سائنسز کے ریٹائرڈ پروفیسر تھے اور انہوں نے فوڈ اینڈ نیوٹریشن میں پی ایچ ڈی کر رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ’ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا تھا یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ تھا۔‘

تاہم انجمن احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اشفاق کو احمدی ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

قلم Apr 07, 2017 07:39pm
ریاست کدھر ھے نیشنل ایکشن پلان کدھر بند کرکے رکھ دیا گیا ھے ۔ پتھر قید اور سگ آزاد ھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024