• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پشاور: پاک فوج کے مشاق طیارے کی کریش لینڈنگ

شائع April 6, 2017

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں پاک فوج کے مشاق طیارے نے کریش لینڈنگ کی، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

کریش لینڈنگ کرنے والا طیارہ—۔فوٹو/ ڈان نیوز
کریش لینڈنگ کرنے والا طیارہ—۔فوٹو/ ڈان نیوز

عسکری ذرائع کے مطابق مشاق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک فنی خرابی کے باعث متنی کے علاقہ سرہ خاورہ میں کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

کریش لینڈنگ کے نتیجے میں طیارے کو معمولی نقصان پہنچا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

مزید پڑھیں:گجرانوالہ: پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

اپریل 2014 میں بھی پاک فوج کے مشاق تربیتی طیارے کو گجرانوالہ میں حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے قبل جولائی 2013 میں بھی صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں ایئرکریش کا ایک پراسرار واقعہ رونما ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں مشاق طیارے کا پراسرار حادثہ

ابتدائی طور پر ڈی پی او نوشہرہ نے کہا تھا کہ معمول کی پرواز پر مامور ایک مشاق تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا اور اس کا نصف حصہ دریائے سندھ سے برآمد کرلیا گیا تھا۔

تاہم پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا وسیم خان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی اے ایف کا کوئی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور فضائی بیڑے میں طیاروں کی تعداد مکمل تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024