• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

جہلم: دوسرے پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ختم

شائع April 5, 2017
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

دوسرے پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے جہلم کے قریب نیشنل ٹیررازم سینٹر میں ختم ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان مقابلوں میں چین، ترکی، برطانیہ، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت 10 غیر ملکی فوجی ٹیموں نے حصہ لیا، جبکہ پاک آرمی کی 8 ٹیموں نے بھی ان سخت ترین فوجی مقابلوں میں شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ یکم اپریل سے 5 اپرل تک ہونے والے مقابلوں میں ون کور، 30ویں کور اور چین کی ٹیموں نے سونے کا تمغہ جیتا۔

سدرن کمانڈ، فورتھ کور، ٹین کور، ترکی، سری لنکا اور برطانیہ کی ٹیموں نے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ پانچویں کور، 31ویں کور، دوسری کور اور ملائیشیا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

چین کی ٹیم مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
چین کی ٹیم مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

مقابلے کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر گجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دوست ملکوں کی شرکت سے دہشت گردی سے متعلق آپسی تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے پاکستان پر اعتماد اور مقابلے میں شرکت پر غیر ملکی فوجی ٹیموں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر انسپیکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن اور کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024