• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سندھ کابینہ کی اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری

شائع April 5, 2017

کراچی: سندھ کابینہ نے انسپیکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس سے کابینہ کی جانب سے دی گئی اس منظوری کی تصدیق کی گئی۔

اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

سندھ کابینہ نے ایڈیشنل آئی جی سردار عبدالمجید دستی کی صوبائی پولیس چیف کے طور پر تقرری کی بھی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل

کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلے آڈیٹر جنرل سندھ بیرسٹر ضمیر گھومرو کی جانب سے، معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق بریفنگ کے بعد کیے گئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے، اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: عبدالمجید دستی نےقائم مقام آئی جی سندھ کا عہدہ سنبھال لیا

صوبائی حکومت نے اے ڈی خواجہ کو آئی جی کے عہدے سے ہٹا کر 21 گریڈ کے پولیس افسر سردار عبدالمجید دستی کو قائم مقام آئی جی سندھ کا چارج سونپا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے عبدالمجید دستی کی بطور قائم مقام آئی جی تقرری بھی معطل کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024