• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

دورہ ویسٹ انڈیز مصباح کی آخری سیریز، شہریار

شائع April 5, 2017
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد مصباح الحق کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد مصباح الحق کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے اعلان کیا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے کیریئر کا آخری دورہ ہو گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر مصباح سے گفتگو نہیں کی لیکن ان کا ماننا ہے کہ جزائر غرب الہند میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز مصباح کے کیریئر کی آخری سیریز ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مصباح سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی البتہ اس سلسلے میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کی آخری سیریز ہو گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد مصباح الحق کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ شاید وہ جلد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں۔

جنوری میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی باگ ڈور سونپی جائے گی لیکن فروری میں مصباح نے پی سی بی سے درخواست کی کہ انہیں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوچنے کیلئے وقت دیا جائے۔

اس موقع پر مصباح نے ڈھلتی عمر کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اپنی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے تاہم مارچ میں پی سی بی نے اس بات کا اعلان کیا کہ مصباح ہی دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024