• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری اسلام آباد سے 'اغوا'

شائع April 5, 2017

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت سندھ کے سابق مشیر نواب علی لغاری کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کا عکس—۔فوٹو/ بشکریہ شکیل قرار
ایف آئی آر کا عکس—۔فوٹو/ بشکریہ شکیل قرار

مغوی نواب علی لغاری کے قریبی عزیز رمضان لغاری کی جانب سے تھانہ لوہی بھیر پولیس کو جمع کرائی گئی تحریری درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ سابق مشیر سندھ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ واقع سواں گارڈن سے گزشتہ روز دوپہر میں اغوا کیا گیا۔

درخواست میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے چند افراد سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی میں گھر آئے اور انھیں شناختی کارڈ چیک کرانے کا کہا جس کے بعد وہ زبردستی نواب علی لغاری کو گاڑی میں بیٹھا کر اپنے ساتھ لے کر گئے۔

بعدازاں تھانہ لوہی بیر پولیس اسٹیشن میں نواب علی لغاری کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نواب علی لغاری کے اغوا کے محرکات تاحال واضح نہیں ہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق مشیر کی بازیابی کے لیے سیف سٹی کے کیمروں سے مدد لی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025