• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ ٹی20 سے ریٹائر

شائع April 5, 2017
52 ٹی20 میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے والے مشرفی مرتضیٰ کو 27 میچوں میں اپنے ملک کی قیادت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے— فوٹو: اے پی
52 ٹی20 میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے والے مشرفی مرتضیٰ کو 27 میچوں میں اپنے ملک کی قیادت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے— فوٹو: اے پی

بنگلہ دیش کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی نے ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سری لنکا کے خلاف آج دو ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس کے موقع پر مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ رواں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد وہ اس فارمیٹ کو خیرباد کہ دیں گے۔

انہوں نے کیریئر کے دوران سپورٹ کرنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ون ڈے کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گھٹنے کی مستقل انجریز اور تواتر کے ساتھ آسٹریلیا میں آپریشنز کے سبب مرتضیٰ نے 2009 میں ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

52 ٹی20 میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے والے مشرفی مرتضیٰ کو 27 میچوں میں اپنے ملک کی قیادت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور اس عرصے میں انہوں نے 368 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 39 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

33 سالہ کرکٹر نے اپنا ٹی20 ڈیبیو 2006 میں زمبابوے کے خلاف میچ سے کیا تھا جو بنگلہ دیش کا بھی اس فارمیٹ میں اولین میچ تھا اور وقت سے بنگلہ دیشی ٹیم کے اہم رکن تصور کیے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024