• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مخنث کے روپ میں چھپی ماں

شائع April 3, 2017
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

نئی دہلی: تیسری جنس کے افراد کے ساتھ ناروا سلوک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے برصغیر کا مسئلہ ہے، تاہم پاکستان سمیت بھارت میں گزشتہ چند سال سے مخنث افراد کے حقوق کے لیے جدوجہد میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

حال ہی میں بھارت میں مخنث افراد کے لیے سرگرم کارکن گوری ساونت نے وکس بام کی معاونت سے ٹرانس جینڈر افراد کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ایک منفرد وڈیو ریلیز کی۔

قریبا 3 منٹ 37 سیکنڈ دورانئیے کی اس وڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 50 لاکھ جب کہ یوٹیوب پر 35 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

وڈیو میں ایک مخنث عورت کو ایک یتیم بچی کو چائلڈ سینٹر سے حاصل کرنے کے بعد اس کی بہتر پرورش کرتے دکھایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ گوری ساونت فیس بک
فوٹو بشکریہ گوری ساونت فیس بک

وڈیو میں گائتری نامی ٹین ایج لڑکی کو بورڈنگ اسکول کے لیے بس میں سفر کرنے کے دوران اپنی پچھلی زندگی کو یاد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

گائتری بتاتی ہیں کہ ان کی مخنث ماں کی خواہش ہے کہ وہ ڈاکٹر بنیں۔

وہ سوال اٹھاتی ہیں کہ شہری حقوق کی بک میں تو لکھا ہے کہ ہرطرح کے انسانوں اور شہریوں کے حقوق یکساں ہوتے ہیں، پھر ان کی ماں کے لیے یکساں حقوق کیوں نہیں؟

گائتری اپنی ماں کو سماج میں مشکلات درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی بتاتی ہیں۔

بورڈنگ اسکول پہنچنے کے بعد وہ بتاتی ہیں کہ وہ اپنی مخنث ماں کی خواہش کے برعکس ڈاکٹر نہیں بلکہ وکیل بنیں گی، تاکہ وہ اپنی ماں کے حقوق کے لیے کام کر سکیں۔

وڈیو میں مخنث ماں کا کردار ادا کرنے والی گوری ساونت بھارت میں تیسری جنس کے افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سرگرم کارکن ہیں۔

انہوں نے مخںث افراد کو حقوق دلوانے کے لیے بھارت کی سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں درخواستیں بھی دائر کر رکھیں ہیں

تبصرے (1) بند ہیں

ali Apr 04, 2017 10:58am
so nice,, this is what is called media power,, yes we need to raise issue through this media and need spread awareness,,

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024