• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کی چوتھے نمبر پر ترقی

شائع April 3, 2017
پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سیریز میں فتح پر مسرور نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سیریز میں فتح پر مسرور نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں فتح کی بدولت پاکستانی ٹیم عالمی درجہ بندی میں دو درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ سیریز کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر موجود تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کا چوتھا نمبر تھا۔

سیریز میں 3-1 سے فتح کی بدولت گرین شرٹس عالمی درجہ بندی میں 116 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ شکست کے بعد عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈین ٹیم چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

ٹی20 رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ہندوستانی ٹیم دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ پانچویں، ویسٹ انڈین چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

اگر پاکستانی ٹیم سیریز میں کلین سوئپ کرتی تو وہ عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ جاتی۔

ادھر کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں سیریز میں سب سے زیادہ 137 رنز بنانے والے بابر اعظم 41 درجہ ترقی کر کے کیریئر کی بہترین 27ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈین کے ایون لوئس بھی 40 چھلانگیں لگا کر 45ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

رینکنگ میں احمد شہزاد 29، شعیب ملک 34 نمبر پر موجود ہیں لیکن سیریز میں دس وکٹیں لے کر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے والے نوجوان شاداب خان نے 117ویں نمبر کے ساتھ رینکنگ میں قدم رکھا ہے۔

سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے عماد وسیم دو درجہ ترقی کے بعد ہندوستان کے جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ کر عالمی نمبر دو باؤلر بن گئے ہیں جہاں 15 پوائنٹس کی برتری کے حامل جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر عالمی نمبر ایک باؤلر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024