• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'موم ' کا پہلا ٹیزر آخر کار ریلیز

شائع April 3, 2017 اپ ڈیٹ April 4, 2017

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی ڈیبیو بولی وڈ فلم 'موم' کا پہلا ٹیزر آخر کار ریلیز کردیا گیا جس کی کہانی کافی سنجیدہ نظر آرہی ہے۔

اس فلم میں بولی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم 'موم' میں عدنان صدیقی نے سری دیوی کے شوہر جبکہ سجل علی نے سری دیوی کی سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کیا ہے۔

دونوں پاکستانی اداکاروں کو فلم کے پہلے ٹیزر میں بخوبی انداز میں پیش کیا گیا۔

اس فلم میں بولی وڈ اداکار اکشے کھنہ اور نواز الدین صدیقی نے بھی کام کیا ہے، نوازالدین صدیقی فلم میں بہت منفرد انداز میں نظر آئیں گے۔

عدنان صدیقی نے اس ٹیزر کو فیس بک پر شیئر کرنے کے ساتھ اپنی والدہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا، ساتھ ہی انہوں نے سجل علی کی والدہ کی یاد میں بھی چند باتیں لکھیں، جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔

انہوں نے اپنی اس بولی وڈ فلم کو تمام ماؤں کے نام کیا۔

فلم 'موم' کی پروڈکشن سری دیوی کے شوہر بونی کپور کررہے ہیں، اس فلم میں سری دیوی نے 18 سالہ لڑکی (سجل علی) کی سوتیلی والدہ کا کردار ادا کیا جن کے تعلقات ایک دوسرے کے ساتھ کچھ ٹھیک نہیں۔

فلم رواں سال جولائی میں ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024