• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سوڈان میں اغوا ہونیوالا پاکستانی انجینیئر وطن پہنچ گیا

شائع April 2, 2017
گھر واپس پہنچنے پر ایاز جمالی کہ والدہ اپنے بیٹے کو چوم رہی ہیں —فوٹو/ حنیف سموں
گھر واپس پہنچنے پر ایاز جمالی کہ والدہ اپنے بیٹے کو چوم رہی ہیں —فوٹو/ حنیف سموں

جنوبی سوڈان میں اغواء ہونے والا پاکستانی انجینیئر ایاز حسین جمالی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔

ایاز جمالی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے رشتے دار پہلے ہی ان کے استقبال کے لیے وہاں موجود تھے۔

ڈار پٹرولیم آپریٹنگ کمپنی کے ملازم ایاز حسین جمالی کو جنوبی سوڈان میں باغیوں نے جوبا میں ایک گاڑی پر حملہ کرکے اغواء کرلیا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ پر ایاز جمالی کے رشتے دار پہلے سے موجود تھے — فوٹو / حنیف موں
کراچی ایئرپورٹ پر ایاز جمالی کے رشتے دار پہلے سے موجود تھے — فوٹو / حنیف موں

کراچی ایئرپورٹ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز حسین نے کہا کہ 'وزیراعظم نواز شریف، انصار برنی اور پاکستانی میڈیا کی مخلص کاوشوں کے نتیجے میں اغواء کاروں سے میری رہائی ممکن ہوئی'۔

جمالی نے بتایا کہ 'مجھے میرے بھارتی دوستوں نے بتایا کہ میڈیا ہمارے معاملے کو بہت زیادہ اٹھارہا ہے اور امید ہے ہم جلد آزاد ہوجائیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی سوڈان میں اغوا ہونے والے پاکستانی انجینئر بازیاب

خیال رہے کہ ایاز حسین جمالی کے ساتھ ساتھ اسی کمپنی میں کام کرنے والے بھارت کے دو انجینئرز بھی اغواء ہوئے تھے۔

ایاز حسین کی وطن واپسی پر استقبال کرنے کے لیے ان کے رشتے دار ملک کے مختلف حصوں سے کراچی پہنچے تھے۔

ایاز جمالی اپنے بھائی بابر جمالی کے ہمراہ دوحہ سے کراچی پہنچے جو خود بھی اسی آئل کمپنی میں کام کرتا ہے اور اسی نے سب سے پہلے اپنے بھائی کے اغواء کی خبر گھر والوں کو دی تھی۔

ایاز جمالی کی بڑی بہن عابدہ نے اس معاملے کو حکام تک پہنچانے میں مدد کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ ان کا بھائی اتنی جلدی بازیاب ہوجائے گا۔

بعد ازاں ایاز جمالی اپنے رشتے داروں کے ہمراہ بدین میں واقع اپنے گھر روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ کو پاکستانی انجینئر ایاز جمالی کو بازیاب کرایا گیا تھا،جوبا میں مقیم ایاز جمالی کے چھوٹے بھائی بابر جمالی نے ضلع بدین میں مقیم اہلخانہ کو ایاز کی بازیابی کی اطلاع دی تھی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بھی ایاز جمالی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی سوڈان اور چین کی کوششوں سے ایاز خان جمالی کو بازیاب کرایا گیا۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024