• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

چاغی میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد ہلاک

شائع April 2, 2017 اپ ڈیٹ April 7, 2017

پاک ایران سرحد کے قریب چاغی کے علاقے میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق اتوار کی شام بلوچستان کےضلع چاغی کے علاقے مشخیل میں پک اپ اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

لیویز اہلکاروں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، ٹرک ڈرائیور تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی پر قابو نہ رکھ پایا اور مخالف سمت سے آنے والی پک اپ سے ٹکراگیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دو ٹریفک حادثات، 7 افراد ہلاک

لیویز حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں پک اپ کو بھی نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ٹریفک حادثوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

رواں ہفتے دو مختلف ٹریفک حادثات میں افغان خاندان کے 4 افراد سمیت 5 لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

لیویز حکام نے بتایا تھا کہ افغان مہاجرین کی ایک فیملی کوئٹہ سے گردی جنگل مہاجر کیمپ جارہی تھی جب راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024