• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وینا ملک پھر سے حیران کرنے کو تیار

شائع April 1, 2017 اپ ڈیٹ April 3, 2017
وینا ملک کی میوزک ویڈیو 3 اپریل کو ریلیز ہوگی — ۔
وینا ملک کی میوزک ویڈیو 3 اپریل کو ریلیز ہوگی — ۔

پاکستانی اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے بعد اب ایک میوزک ویڈیو کے ساتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں واپسی اختیار کرنے جارہی ہیں۔

حال ہی میں اپنے گھریلو معاملات کے باعث میڈیا کی خبروں کی زینت بننے والی وینا ملک نے تقریباً 3 سال سے کسی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا تھا، تاہم اب وہ اپنی میوزک ویڈیو میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کی بےتابی کو بڑھانے کے لیے میوزک ویڈیو کی تیاری کے مراحل سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔

انہوں نے ایک ویڈیو میں اپنی ٹیم کو بھی مداحوں سے متعارف کروایا۔

وینا کی نئی میوزک ویڈیو 'لشکرِ جرار' رواں ماں 3 تاریخ کو لانچ کی جائے گی، جس کی پروڈکشن بھی انھوں نے خود ہی کی ہے۔

اس گانے میں وینا ملک کا انداز کافی منفرد ہوگا، جو ان کے لباس اور میک اپ کو دیکھ کر محسوس ہورہا ہے۔

وہ اپنی نئی میوزک ویڈیو سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کامیاب واپسی کرپائیں گی یا نہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024