• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پارٹی انتخابات نہ کرانے پر’پی ٹی آئی‘کا انتخابی نشان روک لیا گیا

شائع March 31, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹر پارٹی انتخابات نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا انتخابی نشان الاٹ کرنے سے روک لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ’پالیٹکل پارٹیز آرڈر 2002‘ کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام ہوگئی ہے، جس کے باعث تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد اب انٹرا پارٹی انتخابات کرانے تک تحریک انصاف کسی بھی ضمنی یا پھر عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کے تناظر میں انٹر پارٹی انتخابات ملتوی کردیئے تھے۔

کمیٹی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن 2018 میں عام انتخابات کے بعد کرانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024