• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'چلے تھے ساتھ' کا مداحوں کیلئے تحفہ، 'پریاں'

شائع March 31, 2017
فلم 'چلے تھے ساتھ 21 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی — ۔
فلم 'چلے تھے ساتھ 21 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی — ۔

پاکستانی اداکارہ سائرہ شہروز فلم 'چلے تھے ساتھ' کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں اور مداح طویل عرصے سے اس فلم کا انتظار کررہے ہیں، اور ان کی بےتابی کو مزید بڑھانے کے لیے فلم ساز نے پہلا گانا ریلیز کردیا۔

اس فلم کا پہلا گانا 'پریاں' ہلکی پھلکی موسیقی پسند کرنے والے افراد کے لیے ایک تحفہ ہے، اس گانے میں فلم کی کہانی کو پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فلم 'چلے تھے ساتھ' کا ٹریلر ریلیز

'پریاں' گانے میں اس فلم میں موجود کاسٹ کے پاکستان کے شمالی علاقوں میں کیے جانے والے خوبصورت سفر کو دکھایا، 2 منٹ دورانیے کی اس ویڈیو میں فلم کے مرکزی کرداروں کے درمیان رومانوی کہانی کو بھی پیش کیا گیا۔

اس گانے کو شہاب حسین اور ذیشان لالانی نے تحریر کیا جس کی گلوکاری شہاب حسین نے ہی کی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم 'چلے تھے ساتھ' 6 افراد کی کہانی

اس فلم کی کاسٹ میں سائرہ شہروز کے ساتھ کینٹ ایس لیونگ، بہروز سبزواری، ژالے سرحدی، منشا پاشا، اسامہ طاہر، فارس خالد، شمیم ہلالی اور شیرباز کلیم شامل ہیں۔

فلم 'چلے تھے ساتھ' رواں سال 21 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

ali Mar 31, 2017 03:07pm
waaooo breath taking,, amazing scenery .. awesome , cant wait to see this in cinema,,

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024