• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شاہ رخ اور اکشے پھر آمنے سامنے

شائع March 29, 2017
شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلموں کی ایک جھلک — فوٹو/ فائل
شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلموں کی ایک جھلک — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور اکشے کمار ویسے تو ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں، تاہم اب یہ دونوں اُس وقت ایک دوسرے کے مد مقابل نظر آئیں گے، جب دونوں کی فلمیں رواں سال ایک ہی تاریخ کو ریلیز کی جائیں گی۔

امتیاز علی کی ہدایات میں بننے والی فلم شاہ رخ خان کی فلم رواں برس 11 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، تاہم اس فلم کا اب تک کوئی نام نہیں رکھا گیا۔

جبکہ اکشے کمار کی فلم 'ٹوائلٹ ایک پریم کتھا' بھی اسی تاریخ کو ریلیز ہوگی، اس فلم کی کہانی ہندوستان میں ٹوائلٹس کی ناکافی سہولیات پر مبنی ہے۔

ہندوستانی تجزیہ کار ترن آدرش نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلمیں باکس آفس پر آمنے سامنے آچکی ہیں۔

2004 میں شاہ رخ خان کی فلم 'ویر زارا' اور اکشے کمار کی فلم 'اعتراض' ایک دوسرے کے مدمقابل ریلیز ہوئی تھیں، اس موقع پر شاہ رخ کی فلم 'ویر زارا' نے باکس آفس پر 19 کروڑ ہندوستانی روپے جبکہ 'اعتراض' نے صرف 7 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے تھے۔

دوسرے مرتبہ یہ دونوں اداکار 2006 میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے جب ان کی فلمیں 'ڈان' اور 'جانِ من' مدمقابل ریلیز ہوئی۔

اس بار بھی شاہ رخ خان 24 کروڑ ہندوستانی روپے لے کر آگے رہے جبکہ اکشے کی فلم نے 12 کروڑ روپے کمائے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار کس اداکار کی فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024