• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اسلام آباد: باپ کے ہاتھوں بیٹی ’غیرت کے نام‘ پر قتل

شائع March 28, 2017

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود میں والد نے اپنی 15 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کے بعد گرفتاری دینے والے ملزم اعجاز احمد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے صبح تقریباً 10 بجے اپنی بیٹی کا گھر میں گلا دبا کر قتل کیا۔

اعجاز احمد اسلام آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب محلہ مہر علی جودہ روڈ ای 13 کا رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں غیرت کے نام پر 6 افراد کا قتل

ملزم کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کو علاؤ الدین نامی لڑکے سے کوئی تعلق نہ رکھنے کے لیے کئی مرتبہ سمجھایا اور سختی بھی کی مگر وہ باز نہ آئی، جس پر میں نے اسے گلا دبا کر قتل کردیا۔‘

اعجاز احمد نے کہا کہ ’میں نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے نبی گل کے بیٹے علاؤ الدین کے خلاف مارچ کے اوائل میں مقدمہ بھی درج کرایا، مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔‘

مزید پڑھیں: 'غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی اور گناہ کبیرہ '

پولیس نے ملزم کی اہلیہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر مزید تحقیقات شروع کردی۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmak adamı Mar 28, 2017 10:42pm
yeh zehni mareez apney bachon ki tarbiyet kar nahiyn saktey phir apnon ka nuksan kartey heyn

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024