• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'نور کے خلاف کوئی غلط بات نہ کی جائے'

شائع March 28, 2017

پاکستانی اداکارہ نور بخاری کی اپنی چوتھی طلاق لینے کے فیصلے کی خبر عوامی سطح پر اعلان کرنے کے بعد ان کے شوہر ولی حامد نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔

گلوکار ولی حامد نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے نجی معاملات میں دخل نہ دیں، ساتھ ساھ ان کی اہلیہ نور کے خلاف کوئی غلط بات نہ کہیں۔

مزید پڑھیں: نور بخاری کی چوتھی شادی بھی ٹوٹ گئی

انہوں نے لکھا 'سب سے ایک دلی گزارش ہے، پلیز نور کے خلاف کوئی منفی بات کرنے سے گریز کریں، میں نے اپنے جیون ساتھی کو ان میں دیکھا تھا، ہم نے اپنی زندگی کے بہترین لمحات ایک ساتھ گزارے اور میں آج بھی ان سے محبت کرتا ہوں، عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اور کبھی ان سے الگ نہیں ہونا چاہتا'۔

ولی حامد نے مزید کہا کہ 'ہمارے ذاتی جذبات کی عزت کریں اور ہمارے لیے دعا کریں، یہ ایک نجی معاملہ ہے جسے ہم خود حل کرلیں گے'۔

خیال رہے کہ ولی حامد اور نور بخاری 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ولی حامد معروف کلاسیکی گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ہیں، جو خود بھی گلوکاری کرتے ہیں، جنہوں نے نور بخاری کی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم 'عشق پوزیٹو' کا گانا گایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024