• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:35pm
  • LHR: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:28pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:35pm
  • LHR: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:28pm Maghrib 6:13pm

'بیگم جان' اسکرپٹ کی وجہ سے سائن کی، ودیا

شائع March 28, 2017
فلم 'بیگم جان' کا پہلا پوسٹر  — فوٹو/ پبلسٹی
فلم 'بیگم جان' کا پہلا پوسٹر — فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ فلم 'بیگم جان' کا اسکرپٹ ایسا تھا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

فلم 'بیگم جان' میں ودیا بالن ایک کوٹھے کی میڈم کا کردار ادا کررہی ہیں، جو تقسیم ہند کے باعث متاثر ہوگیا تھا۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ودیا بالن کا اس کردار کو سائن کرنے کے حوالے سے کہنا تھا 'فلم کا اسکرپٹ اتنا مضبوط تھا کہ میں اس میں کام کرنے کے لیے تیار ہوگئی، میں نے بیگم جان کے کردار کو سمجھنے کے لیے اس پر بہت غور کیا، وہ کہاں سے آئی تھیں، وہ کیسی تھیں، میں نے یہ سب جانا'۔

مزید پڑھیں: ودیا کی فلم 'بیگم جان' تقسیم ہند اور خواتین پر مبنی

فلم 'بیگم جان' 2015 کی بنگالی فلم 'راج کاہینی' کا ہندی ری میک ہے.

فلموں کے انتخاب کے حوالے سے ودیا بالن نے بتایا، 'میں نے کبھی نہیں سوچا کہ یہ فلم صحیح ہے، میں ہمیشہ یہ سوچتی ہوں کہ اگر میں خود فلم دیکھتی تو کیا یہ مجھے پسند آتی؟ اور اس کے بعد ہی میں فلم سائن کرلیتی ہوں'.

اس فلم کا حال ہی میں پہلا ٹریلر بھی لانچ کیا گیا، جس میں ودیا بالن نے اپنی مضبوط اداکاری کا مظاہرہ کیا.

فلم 'بیگم جان' کی کہانی پاکستان اور ہندوستان کی سرحد کے درمیان بنے ایک کوٹھے کی ہے، جسے سرحد کی لکیر کھینچے جانے کے باعث تباہ کرنا پڑا اور اس دوران بیگم جان نے اپنے کوٹھے کے لیے جنگ کی.

یہ بھی پڑھیں: ودیا بالن پاکستانی سینما کا حصہ بننے کے قریب؟

خیال رہے کہ ودیا بالن کو اپنی شاندار اداکاری کے لیے اب تک 2 نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے، جن میں ان کی فلم 'ڈرٹی پکچر' اور 'کہانی' شامل ہیں.

فلم 'بیگم جان' کی ہدایات سریجیت مکھرجی نے کی ہے، جسے رواں سال 14 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا.

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024