• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پولیس کا رحمٰن ڈکیت کے بھانجے کی گرفتاری کا دعویٰ

شائع March 27, 2017

کراچی: پولیس نے لیاری میں گینگ وار کے رنگ لیڈرز میں سے ایک مقتول رحمٰن ڈکیت کے بھانجے کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سٹی عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ بلدیہ کے علاقے سے گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضے سے مختلف اقسام کے 31 دستی بم، اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران عدیل چانڈیو کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر موچکو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بابر حمید نے رحمٰن ڈکیت کے بھانجے اور رحیم عرف کانا کے بیٹے شریف رحیم کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رئیس گوٹھ سے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: القاعدہ سے منسلک 'دہشت گرد ڈاکٹر' گرفتار

انہوں نے کہا ملزم کی معلومات پر برآمد کے جانے والے دستی بموں میں 10 دیسی ساختہ دستی بم، 8 اسٹَن گرینیڈ، 10 رائفل گرینیڈ، 3 اسموک گرینیڈ، 3 کلاشنکوف، ایک 222 رائفل، 2 نائن ایم ایم رائفلز اور 9 نائن ایم ایم پستول شامل ہیں۔

عدیل حسین چانڈیو نے دعویٰ کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ گرینیڈ لیاری اور شہر کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیے جاسکتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024